شوبز
علی سیٹھی کا مبینہ شوہر سلمان طور کون ہے؟
افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ’پسوڑی‘ سے شہرت پانے والے گلوکار علی سیٹھی نے مبینہ طور پر سلمان طور نامی شخص سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ افواہیں اگر درست ہیں تو یہ پاکستان کی معروف شخصیات میں پہلی ہم جنس پرست شادی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر علی سیٹھی، نجم سیٹھی، پسوڑی اور ایل جی بی ٹی سمیت کئی ٹرینڈز میں گرما گرم بحث چل رہی ہے، کئی سوشل میڈیا صارفین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ علی سیٹھی کا مبینہ شوہر سلمان طور کون ہے؟
علی سیٹھی
موسیقی سے شہرت پانے کے علاوہ، علی سیٹھی، معروف صحافی اور سیاسی شخصیت نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی کے حوالوں سے بھی جانے جاتے ہیں۔ علی سیٹھی کو ان کے آفیشل وکی پیڈیا پیج پر ہم جنس پرست قرار دیا گیا ہے اور وہ ان چند پاکستانی فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھل کر یہ شناخت اپنائی۔
سلمان طور
40 سالہ سلمان طور پاکستان نژاد امریکی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے مصور ہیں، ان کی تصویروں میں جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والے نوجوانوں کی تصوراتی زندگی کی عکاسی ہوتی ہے جو نیویارک یا جنوبی ایشیا کے پس منظر میں دکھائی جاتی ہے۔ سلمان طور نیویارک میں ہی رہتے اور کام کرتے ہیں۔
پرانی محبت
امریکی اخبار نیویارکر میں 2022 میں ایک مضمون میں سلمان طور نے لکھا کہ وہ 2004 کے موسم گرما میں لندن گئے، جہاں ان کی ملاقاتیں کلیان، علی سیٹھی، اعجازالدین سے ہوئیں اور ان سب نے وہاں ڈیٹ کیا لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ نہیں کر رہے تھے۔
سلمان طور نے لکھا کہ پھر چھ سال بعد تبدیلی آئی اور علی سیٹھی، سلمان طور نے محسوس کیا کہ وہ ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں، اگرچہ نیویارک میں وہ الگ الگ اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں لیکن ان کا تعلق بہت گہرا ہے۔
-
کھیل12 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان6 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی