ٹاپ سٹوریز
کیر تھر میں وبائی مرض سے آئی بیکس کی بڑے پیمانے پر اموات کا جھوٹ کون پھیلا رہا ہے؟
دیہی سندھ کے علاقے کیرتھرمیں واقعی آئی بیکس مررہے ہیں یا یہ محض پروپیگنڈہ ہے،ہرن کے خاندان سے تعلق رکھنے والے آئی بیکس مبینہ طور پر بھیڑ،بکریوں میں پائی جانے والی پی پی آر نامی بیماری کا شکار ہورہے ہیں،سندھ وائلڈ لائف نے آئی بیکس کی اموات کو قدرتی قراردے کر کسی بھی وبا پھیلنے کی تردید کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے کیرتھر میں ہرن کے خاندان سے تعلق رکھنے والے روایتی آئی بیکس گھر کے پالتو دودھ دینے والے جانوروں بھیڑ،بکریوں میں پائی جانے والی ایک بیماری پی پی آر سے متاثر ہوکر دم توڑ رہے ہیں،پراسرار بیماری عفریت کی طرح آئی بیکس پر حملہ آور ہورہی ہے۔
اس بات کی تصدیق مذکورہ علاقے کے قرب وجوار میں بسنے والے مقامی افراد سے بھی ہوئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ریوڑ کے ہمراہ جانے والے کچھ چرواہوں نے گلہ بانی کے دوران مردہ حالت میں کچھ آئی بیکس کا مشاہدہ کیا ہے،ان مقامی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران بیماری میں مبتلا کئی آئی بیکس کی موت ہوئی ہے۔
پی پی آرکو مقامی سندھی زبان میں گوٹ طاعون کہا جاتا ہے،گوٹ طاعون عام طور بھیڑوں اور بکریوں سے سمیت دیگر چوپایوں میں پائی جاتی ہے،ممکنہ طور پر یہ بیماری مقامی بکریوں سے یہ بیماری آئی بیکس میں منتقل ہورہی ہے۔
ایک سروے کے دوران کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں 30 ہزار سے زائد آئی بیکس رپورٹ ہوچکے ہیں،سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق کچھ مافیاز اپنے ذاتی مفاد کے لیے اس معاملے کو ویسے ہی ہوادے رہے ہیں،جیسے چند سال قبل سندھ کے روایتی موروں میں رانی کھیت نامی بیماری کا واویلا کیا گیا تھا۔
درپردہ ایک این جی اوسرگرم عمل ہے،انھیں پہلے بھی بتایا گیا تھاکہ جنگلی حیات میں امراض کی تشخیص اور علاج معالجے گھر کے پالتو جانوروں یا لائیو اسٹاک کی طرح ممکن نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ وائلڈ لائف کی موبائل ٹیموں نے نیشنل کیرتھر پارک میں اتوارکوبھی گشت کیا،طویل رقبے پر پیٹرولنگ کے دوران کسی بھی آئی بیکس میں بیماری کے شواہد نہیں ملے۔
سندھ وائلڈ لائف کے ایڈمن ممتاز سومرو کا کہنا ہے کہ اگر ایک آدھ آئی بیکس کی موت واقع ہوئی ہے تو قدرتی ہوگی،اصل تشویش کا معاملہ لائیو اسٹاک میں پھیلنے والی کسی وباء میں ضروری ہوتا ہے کیونکہ وہ روزمرہ کی خوراک کا لازمی جزو ہے،جہاں تک جنگلی حیات کا تعلق ہے تو وہاں قدرت کا ایک ایسا نظام موجود ہے جس میں انسانی مداخلت کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہڑتی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی