Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کون ہیں؟

جسٹس عالیہ نیلم آئینی معاملات، وائٹ کالر کرائم، سول لاء، بینکنگ لاء، اینٹی ٹیررازم لاء کے معاملات کی ماہر سمجھی جاتی ہیں

Published

on

12 نومبر 1966 کو پیدا ہونے والی جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا گیا، 12 اپریل 2013 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھانے والی جسٹس عالیہ نیلم نے جامعہ پنجاب سے قانون کی تعلیم حاصل کی، 7 فروری 1998 کو ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ اور 27 ستمبر 2008 کو سپریم کورٹ کی وکیل بننے والی جسٹس عالیہ نیلم 11 نومبر 2028 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہونگی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے جامعہ پنجاب سے 1995 میں ایل ایل بی، سیاسیات میں ایم اے بھی کیا،وہ شریعہ لاء، ایڈوانس شریعہ لاء اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس میں ڈپلومہ بھی کر چکی ہیں،جامعہ پنجاب سے جسٹس عالیہ نیلم نے ایم ایڈ بھی کیا۔
جسٹس عالیہ نیلم آئینی معاملات، وائٹ کالر کرائم، سول لاء، بینکنگ لاء، اینٹی ٹیررازم لاء کے معاملات کی ماہر سمجھی جاتی ہیں،بطور وکیل بھی جسٹس عالیہ نیلم نے اہم ترین مقدمات میں عدالتی نظیر فیصلے کرائے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے بطور ایڈیشنل جج 12 اپریل 2013 اور بطور مستقل جج 16 مارچ 2015 لاہور ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا،انہوں نے بطور انسپکشن جج اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، گجرات، شیخوپورہ اور راولپنڈی بھی فرائض منصبی سرانجام دیئے۔
20 مارچ 2018 کو جسٹس عالیہ نیلم کو انسداد سمگلنگ کے سپیشل ایپلٹ جج تعینات کیاگیا، 22 مئی 2024 کو جسٹس عالیہ نیلم کو پنجاب کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا ایڈمنسٹریٹو جج تعینات کیاگیا، وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ، فلپائن، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ سمیت متعدد ممالک میں قانون سے متعلق کانفرنسز میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین