تازہ ترین
جسٹس بابر ستار اور فیملی کا ڈیٹا کس نے لیک کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو خط لکھ دیا
جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کا ذاتی ڈیٹا کس نے لیک کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیف لیگل آفیسر کو خط لکھ دیا، جس میں ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت مانگی گئی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کے ذریعے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس چیف لیگل آفیسر کو اہم خط لکھ دیا، ایکس چیف لیگل آفیسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ کی ہدایت پر خط لکھا گیا۔
وزارت خارجہ اور امریکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے لکھئے گئے خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کی درخواست کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائیکورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے، ایکس اگر نمائندہ بھیجتا ہے تو قابل تعریف عمل ہو گا، خط میں ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کرنے کا کہتے ہوئے کہا گیا کہ اگر منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایکس کی جانب سے یو کے اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ بھی خط کا حصہ ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے کہا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن امریکا خط کی سروس کرا کے رپورٹ جمع کرائیں، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی خط کے ساتھ منسلک ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور