Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ کون چلاتا ہے؟ بیرسٹر گوہر اور روؤف حسن سے ایف آئی اے کی تفتیش

بانی تحریک انصاف کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے؟ متنازعہ ٹویٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا تھا؟۔

Published

on

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اکاونٹ سے متنازعہ ٹوئٹ کا معاملے میں ایف آئی اے نے ترجمان تحریک انصاف روف حسن اور بیرسٹر گوہر کا بیان قلمبند کر لیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے روف حسن سے چار گھنٹے تک تفتیش کی بیرسٹر گوہر سے ایف آئی اے نے دو گھنٹے تک سوالات کیے۔

تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا،سوال میں پوچھا گیا کہ بانی تحریک انصاف کا ٹوئیٹر اکاونٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے؟ بانی تحریک انصاف کی غیر موجودگی میں کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے؟ متنازعہ ٹویٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا تھا؟۔ یہ بھی پوچھا گیا کہ متنازعہ ٹویٹ کو ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہے؟۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتشی کو جمع کروا دیا،دونوں رہنماؤں نے جواب نامہ جمع کروانے کے بعد بیان الگ سے بھی ریکارڈ کروایا، تفتشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی۔

دونوں رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے کی صورت پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی، ایف آئی اے کی جانب سے دونوں رہنماوں کی پانی اور جوس سے تواضع بھی کی گئی۔

تفتیش کے بعد رؤف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین