Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کون ہو گا آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ؟نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا

Published

on

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ کی نامنزدگیوں کا اعلان ہو گیا ہے، ماہ جولائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 3 کھلاڑی نامز د کر دیئے گئے۔

ایشز سیزیز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زیک  کرولی، کرس ووکس اور نیدر لینڈ کی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ کا ٹکٹ کنفرم کرنے والے باس ڈی لیڈے  کو عمدہ کارکردگی پر  آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے نامزد کر لیا گیا ہے۔

زیک کرولی نے ایشز سیریز میں 5 میچوں کی 9 اننگز میں 480 رنز اسکور کئے اورایشز  سیکنڈ ٹاپ سکورر رہے،انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے بھی ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے، ڈچ کھلاڑی بیس ڈے لیڈے کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیدر لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی، انہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور نیدر لینڈ کی جیت میں انکا نمایاں کردار رہا۔

آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین