تازہ ترین
جس کا فارم 45 جعلی ہوگا وہ جیل جائے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری، الیکشن کمیشن سے مصدقہ نقول طلب
اسلام اباد کے الیکشن ٹریبیونل نے الیکشن کمیشن کو فارم پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس کی مصدقہ نقول جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کر کے ریمارکس دیئے کہ فارم پینتالیس تو سب امیدوران ہے پاس موجود ہیں، آپ حلف اٹھا کر بتائیں کہ کس کا فارم پینتالیس صحیح ہے اور کس کا غلط۔ جو غلط بیانی کرے گا وہ جیل جائے گا۔
اسلام اباد الیکشن ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام اباد کے تینوں حلقوں این اے چھیالیس، سینتالیس اور اڑتالیس میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہم عدالت کی معاونت کریں گے۔
الیکشن ٹریبیونل نے ریمارکس دیئے فارم پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس کی مصدقہ نقول تصدیق کر کے جمع کروا دیں۔ جب مصدقہ کاپیاں آ جائیں گی تو کافی چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔ جب الیکشن کمیشن مصدقہ نقول دے گا تو اس کی اہمیت ہوگی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جو ٹیمپرنگ ہوئی ہے اس کو دیکھنا ہوگا، نقول سے وہ جانچنا ممکن نہیں۔ الیکشن ٹریبیونل نے ریمارکس دیئے اصل دستاویزات بھی آجائیں گی، ابھی صرف اسکی کاپیاں منگوائی ہیں۔ ہر پارٹی کو درخواست دینے کا اور اعتراضات دائر کرنے کا حق ہے، ہم نے سب کو سننا ہے۔ اگر آپ دلائل دینا چاہتے تو ٹھیک ورنہ انکی مصدقہ نقول آنے دیں، پہلے وہ دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ فارم پینتالیس تو سب امیدوران ہے پاس موجود ہیں، آپ حلف اٹھا کر بتائیں گے کہ کس کا فارم پینتالیس صحیح ہے اور کس کا غلط؟ جس نے غلط بیانی کی اس کے خلاف ایک سو ترانوے کے تحت کارروائی ہوگی اور وہ جیل جائے گا۔ ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم پینتالیس ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں، دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے۔ سرٹیفائیڈ کاپیز بیان حلفی کے ساتھ آجائیں تو دیکھ لیتے ہیں۔ فرانزک کیلئے پاکستان میں بھی اور بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں۔ یہاں پر بیان ہوگا، گواہی ہوگی، قرآن پر حلف ہو گا۔ خدا کو بھی انہوں نے جان دینی ہے۔ لوکل کمیشن قائم کریں گے وہ دیکھے گا۔ ہر فام پر دستخط موجود ہیں تو پھر گڑ بڑ کیسے ہوئی یہاں پھر سب واضح کریں۔
الیکشن ٹریبیونل نے استفسار کیا کہ این اے اڑتالیس کے ریٹرنگ افسر کی طرف سے کون ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ابھی کوئی نہیں آیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ جو نہیں آئے ان کے ڈیلی جنگ، ڈیلی ڈان، دی نیوز، پی ٹی وی اور ریڈیو پر اشتہار جاری کریں۔ ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ ہے، اگر آئندہ نہیں آئے گا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فریقین کو الیکشن ٹریبیونل کے نوٹسز موصول ہونے سے متعلق رجسٹرار آفس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا اگر جواب جمع نا کرایا تو اس کے اثرات وہ ہوں گے جو قانون میں درج ہیں۔ ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے تینوں حلقوں کی اپیلیں الگ الگ دن سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی