Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

امریکی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل کیوں گیا؟

Published

on

3 new officers were appointed in Adiala Jail

اسلام اباد میں امریکی سفارت خانہ کے عملے نے سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیا۔

سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں سزا کاٹنے والے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کروائی گئی۔

اڈیالہ جیل آنے والے امریکی سفارت خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔

امریکی سفارتخانہ کے 3 رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں ملاقات کروائی گئی۔

امریکی سفارتخانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، وفد نے مجرم ظاہر جعفر سے مختلف سوالات کیے۔

ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارتخانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین