پاکستان
انقلابی جیل میں سہولتوں کے لیے کیوں روتے ہیں؟ 9 مئی کا ایک اور ثبوت آڈیو کی صورت سامنے آ گیا، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بہتر سہولتیں مانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی مخالفین کو جیلوں میں کوئی سہولت نہیں دی گئی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کوبدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا،پرامن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سرکاری املاک پرحملے کیلئے اکسایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی تو انقلابی تھے،جیل میں سہولتوں کیلئے کیوں روتے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام میں نفرت اور فساد کا بیج بویا،چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم میں تقسیم پیدا کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ملوث ہونے کی آڈیو سامنے آئی ہے،سابق پی ٹی آئی رہنماصمصام بخاری 9 مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کےملوث ہونےکااعتراف کر رہے ہیں۔