Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

میری شکایت گھر کیوں کرتا ہے؟ 16 سالہ لڑکے نے 8 سالہ کزن قتل کردیا

Published

on

In Islamabad, robbers robbed the cash van of the bank, the security guard was killed on resistance

کراچی میں دو روز قبل قتل ہونے والے آٹھ سالہ بچے آبان کا قاتل اسکا کزن نکلا، ملزم سفیان مقتول کی پھو پھی کا بیٹا ہے جو ایک ہی مکان میں مقیم ہیں۔

ملزم نے ماموں سے شکایتیں لگانے پر معصوم کزن کو قتل کیا، سولہ سالہ ملزم سفیان کا کہنا ہے کہ اسے آبان پر غصہ تھا کیونکہ وہ ماموں سے اسکی شکایتیں لگا تا تھا جس پر اسے ڈانٹ پڑتی تھی۔

ملزم نے بچے کو گھر کے قریب جھاڑیوں میں لے جاکر گلہ کاٹ کر قتل کیا، ملزم نے قتل میں گھر کے کچن کی چھری استعمال کی جسے قتل کے بعد دھو کر واپس رکھ دیا۔

قتل کے بعد ملزم نے آبان کی والدہ کو واٹس ایپ پر اطلاع دی کہ آبان نہیں مل رہا، پھر کزن کی تلاش میں بھی ساتھ شامل رہا۔

پولیس نے شواہد کی بنا پر ملزم سفیان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین