Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشتگرد حملوں میں غریبوں کے قتل پر کیوں نہیں بولتی؟ جان اچکزئی

Published

on

نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی افغانستان سے آنےوالےدہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں،چند ماہ میں پاکستان اور بھارت میں  انتخابات ہونے جارہے ہیں اور دہشتگردوں ے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آرمی چیف نے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،آرمی چیف نے پاکستان میں دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔

نگران صوبائی وزیرجان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان انویسٹمنٹ حب بننے جارہا ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے آپ کو بے نقاب کیا ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی معصوم اور غریبوں کے قتل پر کیوں نہیں بولتی؟دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے،جب کالعدم تنظیم کی طرف سے حملےکئےجاتےہیں تو یہ نہیں بولتے۔

نگران وزیراطلاعات بلوچستان نے کہا کہ آرمی  چیف کی کامیاب ڈپلومیسی کی وجہ ملک کامیابی کی طرف جا رہاہے،موجودہ حالات کے تناظر میں آرمی چیف کا دورہ بہت اہم ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ڈیجیٹل لیب کے قیام کا آغاز  صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا،بلوچستان ویلفیئر سوسائٹی سے ایک کامرس پر ایم او یوسائن کرنے جا رہےہیں،اس پروگرام سے تاجر برادری کو ایکسپورٹ کے شعبے میں بہت مدد ملے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین