ٹاپ سٹوریز
امریکا کا ڈیفالٹ چین اور جاپان کے لیے بھیانک خواب کیوں ہے؟
امریکا قرض لینے کی طے شدہ حد کو چھو چکا ہے اور مزید قرض اس وقت تک نہیں لے سکتا جب تک کانگریس اس حد کو آگے بڑھانے کی منظوری نہ دے، امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹ اور صدر بائیڈن اب تک کانگریس کی اکثریتی جماعت ری پبلکن کو قرض کی حد بڑھانے پر راضی نہیں کرسکے، امریکا کا ممکنہ ڈیفالٹ چین اور جاپان دہشت زدہ کئے ہوئے ہے، کیونکہ یہ دونوں ملک امریکا کے غیرملکی قرضوں کے سب سے بڑے سرمایہ کار ہیں۔
امریکا، چین اور جاپان کا 2 ٹریلین کا مقروض ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے پاس اس وقت 7.6 ٹریلین موجود ہیں، یوں چین اور جاپان کا قرض امریکی حکومت کے پاس موجود رقم کا دوتہائی یا اس سے زیادہ ہے۔
چین نے 2000ء میں امریکی بانڈز کی خریداری شروع کی تھی، جب امریکا نے چین کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی رکنت کی توثیق کی تھی، اس سے چین کو امریکی ڈالر کی بھاری مالیت کے زرمبادلہ ذخائر حاصل ہوئے تھے۔
امریکا کے ٹریژری بانڈز دنیا کی محفوظ ترین سرمایہ کاری تصور ہوتی ہے، چین نے امریکی ٹریژری بانڈز کی خریداری مسلسل جاری رکھی اور 2013ء میں چین کی سرمایہ کاری 101 بلین ڈالر سے بڑھ کر 1.3 ٹریلین ڈالر ہوگئی تھی۔
چین ایک دہائی تک امریکا کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک تھا لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدگی 2019 میں اس قدر بڑھی کہ بیجنگ نے امریکی بانڈز کی خریداری ترک کردی اور بانڈز بیچنا شروع کر دیئے، اس طرح جاپان امریکا کا سب سے بڑا قرض دہندہ بن گیا۔
اس وقت جاپان 1.1 ٹریلین امریکی بانڈز رکھتا ہے جبکہ چین کے پاس 870 بیلن ڈالر کے امریکی ٹریژری بانڈزہیں۔ اس قدر بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے چین اور جاپان امریکی معیشت کے دیوالیہ ہو نے کے متحمل نہیں۔
امریکی بانڈز کی قدر کم ہونے کی صورت میں چین اور جاپان کی معیشت کو بڑا نقصان ہوگا،امریکی ٹریژری کی قدر کم ہونے سے چین اور جاپان کے زرمبادلہ ذخٓئر کم ہوں گے، انہیں ضروری درآمدات کے لیے کم رقم دستیاب ہوگی اور چین اور جاپان کو اپنے غیرملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے بھی مشکل کا سامنا ہوگا۔
کورونا وبا کے خاتمہ کے بعد چین کی معیشت میں ابھی تک مکمل سنبھل نہیں پائی، افراط زر، نوجوانوں میں بڑھتی بیروزگاری چین کے لیے پہلے ہی درد سر ہیں۔
جاپان کی معیشت کئی دہائیوں سے جمود اور افراط زر کا شکار تھی اور اب ابھرتی دکھائی دیتی ہے لیکن امریکی ڈیفالٹ اسے کے لیے پریشان کن ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی