Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

ایمن سلیم کی نکاح کی ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

Published

on

حال ہی میں پیا گھر سدھارنے والی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کو اپنے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

جہاں ایمن سلیم دلہن بن کر نہایت حسین اور اپنے دولہے کو پا کر جذباتی نظر آ رہی تھیں، وہیں اُنہیں کچھ غیر روایتی رسموں کو اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایمن سلیم کی جانب سے اپنے نکاح کی خوبصورت تصویریں شیئرکیے جانے کے بعد اب جذباتی اور دل کو چھو لینے والے لمحات شیئر کیے گئے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ایمن سلیم کو کبھی جذبات میں بہہ کر روتے ہوئے تو کبھی ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایمن سلیم کے نکاح کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نکاح کے بعد اپنے دولہا سے مل رہی ہیں۔

اس دوران ایمن سلیم کے چہرے پر غیر یقینی کے سے تاثرات بھی عیاں ہیں جبکہ کبھی وہ اپنی قسمت پر رشک کرتی نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

اس ویڈیو میں جہاں ایمن سلیم کی خوبصورتی کی تعریفیں، نئے جوڑے کو دعائیں اور اِن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اُنہیں اپنے دولہے کی جانب سے پھولوں کا ہار پہننے اور پہنانے پر سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ ایمن سلیم نے یہ ہندوؤں والی رسم ادا کی ہے جس پر اُنہیں شرم آنے چاہیے۔

دوسری جانب ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت ساڑھی پہنے ہوئے چند نئی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین