دنیا
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کا تنازع کیوں ہے؟
آذربائیجان بدھ کو 24 گھنٹے کی جارحانہ کارروائی کے بعد نسلی آرمینیائی آبادی والے علاقے ناگورنو کاراباخ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، آذربائیجان نے گزشتہ 30 سالوں میں اس علاقے پر آرمینیا کے ساتھ دو جنگیں لڑی ہیں۔
نگورنوکاراباخ کیا ہے؟ اس پر تنازع کیا ہے؟ اس کی مختصر تاریخ یہاں پیش کی جا رہی ہے۔
نگورنو کاراباخ کیا ہے؟
نگورنو کاراباخ، جسے آرمینیائی آرٹسخ کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے ناگورنر قرہ باغ بھی کہا جاتا ہے اور ایرانی اسے قرہ باغ کوہستانی کہتے ہیں، آذربائیجان کے اندر ایک پہاڑی علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے 120,000 باشندے بنیادی طور پر نسلی آرمینیائی ہیں جو سوویت یونین کے انہدام کے بعد 1990 کی دہائی میں پہلی جنگ کے دوران الگ ہو گئے تھے۔
2020 میں 44 دن کی جنگ میں آذربائیجان نے آس پاس کے سات اضلاع پر دوبارہ قبضہ کر لیا اور نگورنو کاراباخ کا تقریباً ایک تہائی حصہ واپس لے لیا۔
آذربائیجان کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
صدر الہام علیوف کے خارجہ پالیسی کے مشیر حکمت حاجیوف نے منگل کے روز روئٹرز کو بتایا کہ آذربائیجان اپنی سرزمین پر مکمل خودمختاری قائم کرنا چاہتا ہے اور وہ کاراباخ کے آرمینیائی باشندوں سے اس وقت تک بات نہیں کرے گا جب تک وہ ہتھیار ڈال کر غیر مسلح نہ ہوں۔
اب کیوں؟
آذربائیجان کئی مہینوں سے نگورنو کاراباخ پر دباؤ بڑھا رہا ہے، جس سے آرمینیا کے ساتھ اپنی لائف لائن روڈ کنکشن "لاچین کوریڈور” کو مؤثر طریقے سے روکا جا رہا ہے۔ جس سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
2,000 روسی امن فوجیوں کی ایک فورس نے سڑک کو کھلا رکھنے کے لیے بہت کم کام کیا، جس سے اس تاثر کو تقویت ملی کہ ماسکو یوکرین میں جنگ میں اتنا مصروف ہے کہ کہیں اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اسے فرصت نہیں۔ کاراباخ آرمینیائی باشندوں نے گزشتہ ہفتے تک آذربائیجان کے شہر آغدام یا آق دام سے سڑک کا رابطہ کھولنے سے انکار کیا۔
روس کے آرمینیا کے ساتھ تعلقات، جن کی حمایت پر کاراباخ آرمینی تین دہائیوں سے انحصار کر رہے تھے، تیزی سے بگڑ گئے ہیں، جس کی وجہ سے ماسکو سے ان کی مدد آنے کا امکان کم ہو گیا ہے۔ آرمینیا کے پاس کوئی دوسرا طاقتور اتحادی نہیں ہے جس پر وہ اعتماد کر سکتا ہے، جبکہ آذربائیجان کو ہمسایہ ملک ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
یہ ضروری کیوں ھے؟
عیسائی آرمینیائی اور ترک مسلم آذریوں کے درمیان خطے میں تنازعہ ایک صدی سے زیادہ پرانا ہے۔
1990 کی دہائی میں ہونے والی جنگ میں تقریباً 30,000 افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہوئے، اور 2020 میں 44 روزہ جنگ میں کم از کم 6500 افراد ہلاک ہوئے۔
تازہ ترین تنازع وسیع خطے میں طاقت کے توازن کو بدل سکتا ہے، جہاں روس، ترکی، ایران اور مغرب سبھی کے مفادات مسابقتی ہیں۔
روس خود کو جنوبی قفقاز میں سلامتی کے ضامن کے طور پر دیکھتا ہے، لیکن اس کا اثر و رسوخ کم ہو رہا ہے۔ روس کے امن مشن کے کردار اور تحمل کے متواتر مطالبات کے باوجود آذربائیجان نے ماسکو کو منگل کی کارروائی کا صرف چند منٹوں کا نوٹس دیا تھا۔
آگے کیا ہوتا ہے؟
دونوں فریقوں نے کہا کہ انہوں نے روسی امن دستوں کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت کاراباخ افواج کو ختم اور غیر مسلح کیا جائے گا، اور یہ کہ خطے کے مستقبل اور وہاں رہنے والے نسلی آرمینیائی باشندوں کے بارے میں بات چیت جمعرات 21 ستمبر کو شروع ہوگی۔
اس طرح کا معاہدہ آذربائیجان کو اپنے تمام مقاصد کے حصول کے قریب کر دے گا، جبکہ مزید لڑائی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ایک بڑی جنگ کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
عام اوقات میں بھی، ان کی مشترکہ سرحد پر جھڑپیں تسلسل کے ساتھ ہوتی ہیں، اور اب کشیدگی بہت زیادہ چل رہی ہے۔
فوجیں کتنی مضبوط ہیں؟
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مطابق آذربائیجان کے پاس کل 64,000 مسلح افواج ہیں اور 300,000 ریزرو فوجی ہیں۔ کاراباخ کی علیحدگی پسند فورسز کی تعداد صرف 5,000 بتائی جاتی ہے۔
آرمینیا کی کل مسلح افواج تقریباً 43,000 اور ایک اندازے کے مطابق 210,000 ریزرو ہیں۔ یہ آذربائیجان سے کمزور ہے، خاص طور پر فضائی طاقت کے لحاظ سے، اور اس کا 2022 کا 750 ملین ڈالر کا دفاعی بجٹ آذربائیجان کے 2.6 بلین ڈالر کے ایک تہائی سے بھی کم تھا۔
باہر کی دنیا کیا کہہ رہی ہے؟
آذربائیجان کے اتحادی ترکی نے کہا کہ اس نے اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے باکو کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
روس، جس کا آرمینیا کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہے، نے واضح طور پر کہا کہ باکو اپنی خود مختار سرزمین پر کارروائی کر رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کے امن دستے 20 ستمبر کی جنگ بندی کو نافذ کرنے میں مدد کریں گے۔
امریکہ، یورپی یونین اور روس نے برسوں سے نگورنو کاراباخ کے حامی آرمینیا کو آذربائیجان کے ساتھ ایک مستقل امن معاہدے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی لیکن ان تمام کوششوں کی بنیاد آرمینیا کے اس مطالبے پر پڑی کہ آذربائیجان کو کاراباخ کے نسلی آرمینیائی باشندوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے راضی ہونا چاہیے – جسے باکو نے غیر ضروری کہا اور یہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی