Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولیس اہلکاروں کو کیوں قتل کیا؟ ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش کیا بتایا؟

Published

on

لاہورمیں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم فیضان بٹ کا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیضان بٹ نے کہا کہ دھماکا خیز مواد کے غلط مقدمے میں پھنسانے پر یہ کام کر رہا تھا،سی ٹی ڈی نے غلط مقدمے میں ملوث کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ جیل میں لشکر جھنگوی کے رؤف گجر سے ملاقات ہوئی،جس نے 6 لاکھ روپے دے کر میری ضمانت کرائی،رؤف گجر نے رہا کرا کے افغانستان کے علاقے خراسان بھجوا دیا۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیضان بٹ نے بتایا کہ افغانستان میں عاصم نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس نے ٹاسک دیا،عاصم نے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ٹاسک دے کر پاکستان واپس بھجوایا،کہا گیا  6 اہلکاروں کے قتل کے بعد تمہیں افغانستان بلا لیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ آسان ٹارگٹ دیکھ کر پولیس اہلکار کو قتل کرتا تھا،پستول ڈیرہ سے حاصل کیا، موٹرسائیکل شادباغ لاہور سے چھینی،موٹر سائیکل کا نمبر تبدیل کر کے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین