ٹاپ سٹوریز
سی پیک کو فعال رکھیں گے، زراعت کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ سے ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی کے لئے چین کی طویل مدتی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین -پاکستان دوستی کئی دہائیوں سے عوام کے دلوں میں منفرد اور گہری جڑوں کی حامل ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی تبادلے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور باہمی فائدہ مند تعاون، خاص طور پر چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنے کا خوا ہشمندہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا اور زراعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں۔
جیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین -پاکستان تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے، ہمہ جہت اور گہرا تعاون قائم کیا ہے جبکہ سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب گامزن ہو چکی ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین -پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے فعال کوششیں کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور