Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کر کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں گے، نگران وزیراعظم

Published

on

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خسارےکےشکارسرکاری اداروں کی جلدنجکاری کرکے عوام کےٹیکس کاپیسہ ضائع ہونےسےبچائیں گے، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت پی آئی اے  کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی،خسارےکےشکارسرکاری اداروں کی جلدنجکاری کرکے عوام کےٹیکس کاپیسہ ضائع ہونےسےبچائیں گے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی آئی اےکی نجکاری کےعمل کوتیزکرکےجلدمکمل کیا جائے،پی آئی اےکی نجکاری کےعمل پرپیش رفت سے باقاعدگی سےآگاہ کیا جائے۔

اجلاس میں نگران وفاقی وزراشمشاداختر،فوادحسین فواد، مشیرہوابازی فرحت حسین اورمتعلقہ افسروں نے شرکت کی، اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعظم کی تمام اقدامات کےاہداف کومعینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اس سےمتعلق رپورٹ باقاعدگی سےپیش کرنےکی بھی ہدایت کی۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 4:28 شام

    buying prescription drugs in mexico online: mexican online pharmacy – mexican pharmaceuticals online

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 11:01 شام

    buying from online mexican pharmacy
    http://cmqpharma.com/# purple pharmacy mexico price list
    mexican mail order pharmacies

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین