Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

احتجاج کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، حافظ نعیم الرحمان، بدھ سے گورنر ہاؤس کراچی کے سامنے دھرنے کا اعلان

Published

on

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ میں بدھ سے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے، احتجاج ملک گیر سطح پر بڑھائیں گے۔ مطالبہ کرتے ہیں آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔پنجاب حکومت فسطائیت کا کردار ادا کررہی ہے، لیپ ٹاپ اور آٹے کے تھیلے تقسیم کرکے تصاویر بنوانے کا دھندہ اب نہیں چلے گا۔ ہم پرامن تحریک چلا رہے ہیں چاہتے تو ڈی چوک جاسکتے تھے۔

جماعت اسلامی دھرنا کے مقام پر خواتین کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حکومت ایک جانب مذاکرات کی بات جبکہ دوسری طرف لاہور میں ہماری ہزاروں خواتین کو روکا گیا، امید ہو گئی ہے کہ یہ تحریک اب کامیاب ہو گی کوئی روک نہیں سکتا، آٹا بجلی گیس سب مہنگا کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت نے پہلے سبسڈی کی بات کی پھر کسانوں کو دھوکہ دیا، پی پی پی کے بڑے وڈیرے بتائیں کیا خواتین کو حق دیتے ہیں، بلاول نے لاکھوں کے جوتے پہن کر ننگے پاوں غریب بچوں کے ساتھ ایک تصویر بنوائی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ملک میں تیس سے چالیس فیصد لوگ ایسے ہیں جن کے بجلی بل تنخواہ سے زیادہ آرہے ہیں۔بہت سی خواتین نے اپنا زیور بیچ کر بل ادا کیا آگے کیا ہوگا، صورتحال یہ ہے کہ 80 فیصد لوگ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، ہمارے بچے بچیوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے، پولیس کا نظام ایسا ہے کہ یہ لوگ بھتہ اکٹھا کرکے آگے پہنچاتے ہیں، اگر ہم نے قیادت نہ کی تو ملک میں انارکی پیدا ہو جاِئے گی، ہم نے ایک دھرنے کو چار دھرنوں میں تبدیل کرکے تدبر کا مظاہرہ کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ماضی میں بھی آئی پی پیز سے معاہدوں پر بات ہوئی، خود حکومت کے آئی پی پیز میں پچاس فیصد سے زیادہ شئیر ہیں، واضح کر رہے ہیں کہ جس آئی پی پیز کو بند کرنا ہے بند کرو جس سے معاہدے پر نظر ثانی کرنا ہے کرو ہمیں عوام کو ہرصورت ریلیف دلوانا ہے، ہم تمہاری عیاشیوں کے مزید خرچے برداشت نہیں کرسکتے، دنیا اوپن ہو گئی ہے ان کے پاس کوئی ویژن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ٹیکس نہیں عطیات وصول کرتی ہے، ریاست جب ٹیکس لیتی ہے تو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ کوئی نہ سمجھے کہ یہ سیاست ہو رہی ہے، زمین میں بادشاہت صرف اللہ کی ہے جو اسکو نہیں مانے گا وہ طاغوت ہے،کوئی بڑا نہیں امریکہ بڑا نہیں صرف اور صرف اللہ بڑا ہے۔ہم نے اس نظام کو ختم کرنا ہے جس نے ہمیں پیس کر رکھا ہے، ہم قانون بنائیں گے جو خواتین کو حق نہیں دے گا وہ جیل جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین