Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

90 روز میں الیکشن، امریکی اور یورپی سفیروں نے دباؤ بڑھانا شروع کردیا، سفارتی ذرائع

Published

on

90 روز کے اندر انتخابات یقینی بنانے کے لیے  امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میدان میں آ گئے،اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارتکاروں نے انتخابات میں تاخیرکےمعاملے کوپاکستان کیساتھ تعلقات پراثرانداز ہونےسےمشروط کردیا۔

ان ملکوں نے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنےکا  مطالبہ بھی کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کےمطابق ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں  مختلف ممالک کے سفیروں کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے,امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی حالیہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں

پاکستان کے ساتھ تعلقات کا دارومدار پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام سے وابستہ ہے,ذرائع کےمطابق سفیروں نے انتخابات میں تاخیرکےاندیشے پراپنےتحفظات کا اظہارکیاہے،یہ قرار دیاگیاہے کہ پاکستان میں 90 روز کے اندر انتخابات نہ کرانے تو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کےمطابق  ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر انتخابات مقررہ مدت سے آگے جانے کا اندیشہ ہے، سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام جلد از جلد مکمل کر کے غیر ضروری تاخیر کے بغیر انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور اس بات کر پرزوردیاہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دئیے جائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین