ٹاپ سٹوریز
90 روز میں الیکشن، امریکی اور یورپی سفیروں نے دباؤ بڑھانا شروع کردیا، سفارتی ذرائع
90 روز کے اندر انتخابات یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میدان میں آ گئے،اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارتکاروں نے انتخابات میں تاخیرکےمعاملے کوپاکستان کیساتھ تعلقات پراثرانداز ہونےسےمشروط کردیا۔
ان ملکوں نے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفیروں کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے,امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی حالیہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں
پاکستان کے ساتھ تعلقات کا دارومدار پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام سے وابستہ ہے,ذرائع کےمطابق سفیروں نے انتخابات میں تاخیرکےاندیشے پراپنےتحفظات کا اظہارکیاہے،یہ قرار دیاگیاہے کہ پاکستان میں 90 روز کے اندر انتخابات نہ کرانے تو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
سفارتی ذرائع کےمطابق ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر انتخابات مقررہ مدت سے آگے جانے کا اندیشہ ہے، سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کا کام جلد از جلد مکمل کر کے غیر ضروری تاخیر کے بغیر انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور اس بات کر پرزوردیاہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع دئیے جائیں۔