ٹاپ سٹوریز
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے بغیر پاکستان کی طویل مدتی قرضوں اور فنانسنگ کی صلاحیت محدود رہے گی، موڈیز
![Global credit rating agency Moody's has upgraded Pakistan's rating](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/06/moodys-1.jpg)
کریڈت ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے چند برسوں میں اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے طویل مدتی بیرونی فنانسنگ پلان کی ضرورت پڑے گی۔
موڈیز سے وابستہ تجزیہ کار گریس لم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میکرو اکنامک استحکام میں مددگار ہوگا،تاہم وقتی طور پر معیشت دبی رہے فی اور طویل مدت میں حکومت کو ریونیو بڑھانے کے اقدامار سمیت اصلاحات کی ضرورت ہے ، بھاری شرح سود اور مہنگائی حکومتی اخراجات اور کاروباری سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹ بنتے ہیں، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری سے حکومتی لیکویڈٹی میں معمولی بہتری آئے گی۔ مزید برآں، آئی ایم ایف کی طرف سے فنانسنگ دیگر دوطرفہ اور کثیر جہتی شراکت داروں کی مدد کے امکانات کو کھولے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی مالی سال 2024 میں زیادہ رہنے کی توقع ہے اور غیر یقینی صورتحال اب بھی موجود ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی مالی امداد کے 3 بلین ڈالر کی مکمل رقم حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اکتوبر 2023 میں ہونے والے انتخابات کے دوران آمدنی بڑھانے کے اقدامات کا تجربہ کیا جائے گا، مزید برآں، طویل مدتی بیرونی فنانسنگ پلان ایک اور آئی ایم ایف پروگرام کی شکل میں آ سکتا ہے۔ اس لیے کسی اور پروگرام میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد ہی واضح ہو سکتا ہے، مستقبل کے کسی بھی پروگرام کے لیے مذاکرات میں وقت لگے گا، چاہے وہ کامیاب مذاکرات ہوں۔ جب تک کسی نئے پروگرام پر اتفاق نہیں ہو جاتا، پاکستان کی طویل مدت کے لیے مستقل بنیادوں پر قرضے حاصل کرنے کی صلاحیت شدید طور پر محدود رہے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور