خواتین
کراچی میں ساحل سمندر پر خواتین کی بائیک ریلی
کراچی کے ساحل سمندرپرخواتین بائیک رائیڈرز نے منفرد ریلی نکالی،مقصد خواتین کوبسوں میں تکلیف دہ سفراورکرائے کی بائیک سروس کے بجائے ذاتی حیثیت میں موٹرسائیکل چلانے کی جانب راغب کرناتھا۔
کراچی میں سی ویو نشان پاکستان سے دودریا تک خواتین بائیک ریلی کا انعقاد کیاگیا،جس میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔
ریلی کی شرکا خواتین نے چھ کلومیٹرکا طویل سفرطے کیا،اس موقع پران جوش دیدنی تھا،مختلف کمپنیز کے ساتھ کارروباری طورپرمنسلک گھروں پرکھانے پینے کی اشیا کی سروس مہیا کرنے والی فوڈ رائیڈرز کے علاوہ دفاترمیں کام کرنے والی خواتین بھی ریلی میں شامل تھیں جبکہ کالجزویونیورسٹی جانب والی خواتین اسٹوڈنٹس کی بھی بڑی تعداد خواتین بائیک ریلی میں شریک ہوئیں۔
چند گھریلو خواتین اپنے گود کے بچوں کے ساتھ بھی شریک ہوئی،ریلی میں 70سی سی موٹرسائیکلوں کے علاوہ الیکٹرک اسکوٹی جبکہ کچھ خواتین کے پاس 150سی سی بائیکس موجود تھیں۔
ریلی کی آرگنائزرکے مطابق اس خواتین بائیک ریلی کا مقصد یہ تھا کہ بس اسٹاپ پرٹرانسپورٹ کے لیے طویل انتظارکے بعد بسوں میں تکلیف دہ سفراورکسی بھی مقام تک پہنچنے کے لیے مختلف کمپنیز کی بائیک سروس کے بجائے خواتین کویہ ترغیب دینا تھا کہ وہ دفتری اموراوردوران تعلیم سفرکے لیے خود بائیک چلائے،اس میں وقت کے علاوہ پیسے کی بچت کے ساتھ مشکل سفرسے نجات ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور