کھیل
ویمنز فیفا ورلڈ کپ: سوئزرلینڈ کو شکست، سپین کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ ایڈن پارک آؤٹر اوول میں کھیلے گئے میچ میں سپین کی ویمن ٹیم نےسوئزرلینڈ کی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی، سپین کی جانب سے بونماٹی نے 2 جبکہ ریڈونڈو، کوڈینا اور ہرموسو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
سپین کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2023 میں راؤنڈ آف 16 میں فتح حاصل کرنے کے بعد کواٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
راؤنڈ آف 16 کے مقابلوں میں جاپان کا مقابلہ ناروے، نیدر لینڈ کاجنوبی افریقہ ، سویڈن کا مقابلہ امریکا ،انگلینڈ کا مقابلہ نائجیریا، آسٹریلیا کا ڈنمارک، کولمبیا کا جمیکا کے ساتھ جبکہ مراکش کی ٹیم فرانس سے ٹکرائے گی۔