کھیل
ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
نیول چیف نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر حمزہ خان کو مبارکباد دی۔
نیول چیف نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پر فخرہے،حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا،پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کررہی ہے،امید ہے کہ حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
نیول چیف نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی،اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سکواش کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر اور معیاری کوچنگ کی فراہمی قابلِ تعریف ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی