Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

Published

on

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن حمزہ خان نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

نیول چیف نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شاندار فتح پر حمزہ خان کو مبارکباد دی۔

نیول چیف نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان پر فخرہے،حمزہ خان نے 36 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا،پاک بحریہ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کررہی ہے،امید ہے کہ حمزہ خان مستقبل میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و ملت کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

نیول چیف نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی،اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی جانب سے سکواش کے فروغ کے لئے انفراسٹرکچر اور معیاری کوچنگ کی فراہمی قابلِ تعریف ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین