Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل2023: آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

Published

on

ٹیسٹ کرکٹ کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ بھارتی سورما  یاکینگروز  کون فیورٹ ہے؟ کرکٹ ایکسپرٹس کے مشورے ،مداح پر جوش ہیں،فائنل میں  بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، اور کینگرو ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹیسٹ چیمئن شپ فائنل:

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان  آئی سی سی ٹیسٹ چیمئن شپ کا فائنل ساؤتھ لندن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ کنگسٹن اوول میں شروع ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کی کمان روہت شرما سنبھالیں گے جبکہ کینگرو ٹیم کی  کپتانی پیٹ کمنز کریں گے،جیتنے والی ٹیم آئی سی سی میک کے ساتھ 1.6 ملین ڈالر بٹورنے میں کامیاب ہو گی جبکہ رنز اپ کے لئے 8  لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ آخری دس فیصلہ کن  میچ:

دونوں ٹیموں کے مابین اگر گزشتہ 10 نتیجہ کن میچوں  کا جائزہ لیا جائے تو بھارت  کا پلڑہ بھاری ہے،آخری 10 میچوں میں سے بھارت نے 7 جبکہ آسٹریلیا نے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا بھارتی ٹیم کو مشورہ:

سابق پاکستانی کپتان، فاسٹ بولر وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شرکت کے حوالے سے بھارتی فاسٹ باؤلرز کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آسٹریلین ٹاپ آرڈر بلے بازوں کیخلاف صبر سے کام لیں اور پہلے 10 سے 15 اوورز میں اضافی رنز نہ دیں۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ کی پچ:

اوول  کرکٹ گراؤنڈ کی پچ  ایشین ٹیموں کے حق میں ہوتی ہے ، لیکن ایشین ٹیموں کے زیادہ تر دورے اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں ہوتے ہیں ، لیکن ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جون میں ہورہا ہے تو موسم کے باعث گراؤنڈ میں پچ اور بال دونوں ہی نئی اور مختلف  قسم کی ہونگی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کے فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے، ان کے علاوہ بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شبھمن گل،چتیشور پجارا، ویرات کوہلی،اجنکیا راہانے، رویندرا جدیجہ، شاردل ٹھاکر، امیش یادو، محمد شامی اور محمد سرج شامل ہیں،آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبھوشین،سٹیو اسمتھ،ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین،ایلکس کیری،مچل اسٹارک، پیٹ کمنز،نیتھن لائین اور سکاٹ بولینڈ شامل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین