کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ :پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا پہلا نمبر، بھارت دوسری، کینگروز کی تیسری پوزیشن

Published

on

آئی سی سی  کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  سائیکل 25-2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پہلے نمبر پر پہنچ گیا  ہے،قومی ٹیم ایک میچ میں کامیابی حاصل کرکے 12  پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے سبب دوسرے نمبر پر چلی گئی،بھارتی ٹیم کے دو میچوں میں 16 پوائنٹس  ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  سائیکل 25-2023 پوائنٹس ٹیبل پر   تیسرے نمبر پر موجود ہے ، آسٹریلین ٹیم کے 4 میچوں کے بعد 26 پوائنٹس جبکہ انگلینڈ کی ٹیم14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے  نمبر پر چلی گئی  ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 4 پوانٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، سری لنکن ٹیم کا ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  پوائنٹس ٹیبل پر چھٹا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہو گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version