Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

خواتین

تھوک سے حمل ٹیسٹ، اسرائیلی کمپنی کی پروڈکٹ برطانیہ اور آئرلینڈ میں فروخت کے لیے پیش

Published

on

اسرائیل کی کمپنی نے ایک انقلابی پروڈکٹ متعارف کرائی ہے، جس سے خواتین کو حمل ٹیسٹ میں آسانی ہوگی، تھوک کا ٹیسٹ کر کے حمل کا پتہ چلایا جا سکے گا۔

اسرائیلی کمپنی کی پروڈکٹ برطانیہ اور آئرلینڈ کے سٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردی گئی، اس پروڈکٹ کا نام ’ سلیسٹک‘ رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے خواتین کو گھر میں ٹیسٹ کے لیے یورین ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے۔

اسرائیلی کمپنی نے یہ ٹیسٹ کووڈ ٹیسٹ کٹ کے مدنظر رکھ کر بنایا ہے اور ابتدائی تجربات میں یہ ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔

یہ ٹیسٹ کہیں بھی، کسی بھی وقت آسانی سے کیا جا سکتا ہے، اس ٹیسٹ کے لیے سٹک چند لمحے کے لیے تھرما میٹر کی طرح منہ میں رکھنا پڑتی ہے، یہ ٹیسٹ کٹ منہ سے تھوک اکٹھا کر کے ٹیسٹ نتائج دیتی ہے۔

اس تھوک کو پلاسٹک ٹیوب میں ڈالا جاتا ہے اور بائیو کیمیکل ری ایکشن ٹیسٹ نتائج کا پتہ دیتا ہے۔

یہ ٹیسٹ دراصل حمل سے متعلقہ ہارمون کا ہے جو بچہ دانی کو بچے کے لیے تیار کرتا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیسٹ حمل کا بالکل درست پتہ دیتا ہے۔

یہ ٹیسٹ کٹ 15 منٹ میں حتمی نتائج دے دیتی ہے، اور تین منٹ کے اندر بھی نتائج کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

اسرائیلی کمپنی کو یورپی یونین نے پچھلے سال اس پروڈکٹ کی منظوری دے دی تھی۔ ابھی امریکا کی ایف ڈی اے سے اس کی منظوری باقی ہے۔

اسرائیلی کمپنی نے پروڈکٹ لانچ کرنے سے پہلے 300 خواتین پر کلینیکل تجربات کئے، ان خواتین میں حاملہ اور غیر حاملہ دونوں طرح کی خواتین شامل تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین