Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

فطرت کے تحفظ کے 50سال، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام تصویری نمائش

Published

on

ڈبیلو ڈبیلو ایف(پاکستان)نے تحفظ فطرت کے50سال پورے ہونے پرنمائش کا انعقاد کیا۔

ترجمان ڈبیلوڈبیلوایف(پاکستان)کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل،اسلام میں ڈبیلوڈبیلو ایف کے پاکستان میں فطرت کے تحفظ میں اپنے 50سال کے کامیاب سفرکے حوالے تصویری نمائش کی میزبانی کی،اس موقع پرتنظیم کی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے اورمستقبل میں شراکت داروں کے پاکستان کے قدرتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اظہارکیا۔

تقریب کا مقصد بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، سرکاری محکموں اور کارپوریٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر گزشتہ 5 دہائیوں میں کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف نے جنگلی حیات کے تحفظ،میٹھے پانی کا تحفظ، پائیدارخوراک،آب وہوا، توانائی،جنگلات کے تحفظ،اورسمندری تحفظ جیسے شعبوں میں تنظیم کے مؤثر کام کو بانٹنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

ڈبیلوڈبیلوایف کے ڈائریکٹرجنرل حماد نقی خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکرگذارہوں،جنھوں نے50سالوں میں ایک پارٹنر کے طورپربھروسہ کیا، مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی اورحیاتیاتی تنوع کے نقصان کے سنگین خطرات سے نبرآزما ہونے کا سفرجاری رہےگا۔

نمائش کے دوران سارہ راجپرکے تیارفن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیاگیا،جس میں جنگلی حیات،میٹھے پانی کے ذخائر،ماحولیاتی نظام،جنگلات اورسمندری کے قیمتی اراضی پرقبضے جیسے عوامل کو نمایاں کیاگیا۔

تصویری نمائش میں سیارے کو درپش اہم چیلنجزاوراجتماعی سوچ کے لیے دعوت فکردی گئی۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل جنگلات سید غلام قادر شاہ اورممبر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ دیگرسرکاری محکموں کےعلاوہ وزارت آبی وسائل کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ایف سی ڈی او کے غیر ملکی معززین، امریکہ، فن لینڈ، جرمنی اور آسٹریلیا کے سفارتخانوں کے ساتھ ساتھ یو این ڈی پی،جی آئی زیڈ اور یورپی یونین کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین