Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

مجھے تم سے اتنا ہی پیار ہے جتنا نواز کو ۔۔۔۔۔۔ سے ، یاسر حسین کا اہلیہ اقرا سے انوکھا اظہار محبت

Published

on

یاسرحسین نے شادی کی چوتھی سالگرہ پر اہلیہ اقراء عزیز کو انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں ان دنوں امریکا میں چھٹیاں منانے والے یاسر نے سوئے ہوئے بیٹے کبیرحسین اور اقراء کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’دسمبرکی 28 تاریخ شادیوں کی سب سے عام تاریخ ہے لیکن ان کیلئے یہ سب سے خاص ہے کیونکہ اس دن انہیں اقراء ملی تھیں‘۔

اقراء کی خوبیوں کے معترف مداحوں سے یاسر نے یہ کہا کہ وہ آپ سب کیلئے ’سویٹ‘ لیکن میرے لیے بہت غصیلی ہے اور مجھے ایسے ہی پسند ہے۔

یاسر نے اہلیہ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اقراء تم دنیا کی سب سے نرم اور شیریں مزاج انسان ہو، لوگ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوش قمست ہیں کہ آپ کو اقراء ملی اور صحیح کہتے ہیں‘۔

اس پیغام کا دلچسپ حصہ یہ ہے کہ ’میں تمہیں اتنا پیار کرتا ہوں جتنا کہ نواز شریف پائے سے، ایلون مسک مریخ سے اور اداکار اپنے آپ سے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اقراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یاسر نے انہیں شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ یقین دلایا کہ وہ اُن سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین