Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سال 2023: ایف آئی اے کراچی زون ویزا فراڈ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 74 ملزم گرفتار کئے

Published

on

ایف آئی اےکراچی زون نے 2023 کی کارکردگی پر مبنی اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

ایف آئی اے کی جانب سےمنی لانڈنگ،حوالہ ہنڈی،انسانی اسمگلرز اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کرنسی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث عناصرکےخلاف کارروائیوں میں 08مقدمات درج،19ملزمان گرفتارکئے گئے۔

1لاکھ 14ہزار176امریکی ڈالر،7 لاکھ 4ہزار4سو80 روپےمالیت کی دیگر غیرملکی کرنسی برآمدکارروائیوں کے دوران43 کروڑ75 لاکھ 6 ہزار 289 روپے بھی برآمد کئے گئے۔

مختلف کاروبارکی آڑمیں حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے،جرائم میں ملوث264 ملزمان،ویزا فراڈ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 74 ملزمان گرفتارکئے گئے،گرفتار ملزمان میں 50 اشتہاریوں کے علاوہ  ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔

رواں سال کے دوران انسانی اسمگلروں کے خلاف 87مقدمات درج کئے گئے، 194مقدمات کی تفتیش مکمل کرکےچالان جمع،22 انسانی اسمگلروں کو سزائیں سنائی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین