Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ہاں میں پاگل ہوں، لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی جوائن کر لی

Published

on

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے محبت، امن اور بھائی چارے کے سفر کے آغاز کی دعوت دیتا ہوں، امید ہے نفرتوں کی سیاست ختم ہو گی۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ وکالت ہو یا سیاست ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے، پہلی وفاداری دھرتی ماں سے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کہا گیا کہ لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں تم پاگل ہو جو شامل ہوگئے، اگر یہ پاگل پن ہے تو ہاں میں پاگل ہوں۔

لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔

چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے عمران خان کی وکالت کرنے پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، لطیف کھوسہ کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر پیپلز پارٹی نے ان کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین