Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

آپ کو ڈرنا بھی چاہئے، کنگنا رناوت کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

Published

on

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے حال ہی میں بھارتی صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکاتا ہے کہ اس سے قبل کہ فوٹوگرافر کنگنا رناوت سے سوال کرتے کہ وہ اتنا تیار ہوکر کہا جا رہی ہیں۔ انہوں نے خود ہی بتا دیا کہ ’میں ہریدوار جا رہی ہوں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

مذکورہ ویڈیو میں کنگنا رناوت کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اگرچہ آپ نے مجھ سے پوچھا تو نہیں ہے لیکن پھر بھی میں نے سوچا کہ میں آپ کو بتا دوں کہ میں اتنا سج دھج کر کہاں جا رہا ہوں۔ میں گنگا آرتی کے لیے جا رہی ہوں۔ اس کے بعد کل میں کیدارناتھ بھی جاؤں گی‘۔

کنگنا رناوت کے اس جواب پر پاپرازی کے ایک نمائندے نے ہچکچاتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ سے بات کرنے میں ڈر لگتا ہے‘۔

میڈیا نمائندے کے اس تبصرے پر اداکارہ اسے آڑے ہاتھوں لیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’لگنا بھی چاہیے، اگر آپ سمجھدار ہیں تو آپ کو ڈرنا چاہیے‘۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین