کھیل
خواہش تھی نجم سیٹھی کو اچھے طریقے سے الوداع کرتے، ذکا اشرف، پہلے بورڈ اجلاس کی صدارت
چیئرمین ذکاء اشرف کی زیرصدارت پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی آمد پر ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی ذاکر خان نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا، مینجمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر ذکاء اشرف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ذکاء اشرف کے ساتھ مل کر کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ذکاء اشرف کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کرکٹ کے لئے بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔
چیف فنانس آفیسر نے پی سی بی کے بجٹ پر مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سٹیڈیمز کی تعمیرنو، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم امور پر بھی چئیرمین کو بریفنگ دی گئی۔
چوہدری ذکاء اشرف نے میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا شکر گزار ہوں ۔ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم نے متحد ہوکر کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا اعجاز بٹ کو بھی اچھی طرح سے رخصت کیا، ہم نے سب مل کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ ، ورلڈکپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے، بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں گے۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ میں تمام ممبران کو ویلکم کرتا ہوں آپ سب میرے ساتھی ہیں، چاہتے ہیں کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کریں، خواجہ ندیم مثبت آدمی ہیں، پہلے بھی ہمارے ساتھ مثبت طریقے سے چلے ہیں،
ذکاء اشرف نے بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایت کی اور کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کے لئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں اس کو فراہم کی جائیں۔
ذکا اشرف نے کہا کہ ایبٹ آباد، میرپور اور حیدرآباد سٹیڈیم کو بہتر بنایا جائے گا، سٹیڈیمز میں ہاسپیٹیلٹیز باکسز کو اپ گریڈ کریں گے، کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، کوشش کی جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہو۔
مینجمنٹ کمیٹی نے ذکاء اشرف سلمان نصیر اور فیصل حسنین کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی