Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زرداری کے دوست انور مجید کے بیٹے کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

Published

on

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا۔

ذرائع کے مطابق نمر مجید کو اعلیٰ شخصیت کی مبینہ مداخلت کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید ون ٹائم اجازت کے ساتھ بیرون ملک گئے تھے اور مقررہ مدت سے زائد دورانیے کے بعد واپس لوٹے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کا نام نیب کی درخواست پر ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں تھا، جبکہ نیب نے ان کا پاسپورٹ بھی بلیک لسٹ کروا رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق نمر مجید اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بیرون ملک سے کراچی پہنچے تھے، نمر کیخلاف نیب جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمر مجید کا آج احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین