پاکستان
آئی ٹی برآمدات پر زیرو ٹیکس، نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، خدمات پر ٹیکس مراعات کی تجویز
وفاقی بجٹ 2023۔24 میں آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے کئی ایک اقدامات شامل ہیں۔آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 4 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کی تجویز دی گئی ہے،بجٹ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کرنے کی تجویز ہے،آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے خصوصی مراعات تجویز فنانس بل کا حصہ ہے۔
فنانس بل میں آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت کی تجویزدی گئی ہے۔
نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام فنانس بل میں شامل ہیں۔ بجٹ میں خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کی سفارشات ہیں۔نوجوانوں کی آئی ٹی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیز کو ٹیکس مراعات کے اقدامات بھی فنانس بل کا حصہ ہیں۔
خدمات کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں خدمات کی برآمدات کو ٹیکس مراعات دینے کی تجویز شامل ہے۔
فنانس بل میں تمام صوبوں سے خدمات کے شعبہ کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔ پاکستان میں فراہم کی گئی خدمات کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔
زیرو ریٹنگ کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی،خدمات کی برآمدات کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوں گی،غیر ملکی زرمبادلہ یا ڈالرز بینکوں یا مجاز ڈیلرز کے ذریعے پاکستان منتقل کرنا ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی