پاکستان

آئی ٹی برآمدات پر زیرو ٹیکس، نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ، خدمات پر ٹیکس مراعات کی تجویز

Published

on

وفاقی بجٹ 2023۔24 میں آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے کئی ایک اقدامات شامل ہیں۔آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 4 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کی تجویز دی گئی ہے،بجٹ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپس فراہم کرنے کی تجویز ہے،آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے خصوصی مراعات تجویز فنانس بل کا حصہ ہے۔

فنانس بل میں آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت کی تجویزدی گئی ہے۔

نوجوانوں کوہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام فنانس بل میں شامل ہیں۔ بجٹ میں خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کی سفارشات ہیں۔نوجوانوں کی آئی ٹی شعبے کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسپشل ٹیکنالوجی زونز کے تحت آئی ٹی کمپنیز کو ٹیکس مراعات کے اقدامات بھی فنانس بل کا حصہ ہیں۔

خدمات کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں خدمات کی برآمدات کو ٹیکس مراعات دینے کی تجویز شامل ہے۔

فنانس بل میں تمام صوبوں سے خدمات کے شعبہ کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔ پاکستان میں فراہم کی گئی خدمات کی برآمدات پر زیرو ریٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔

زیرو ریٹنگ کے لیے سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی،خدمات کی برآمدات کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوں گی،غیر ملکی زرمبادلہ یا ڈالرز بینکوں یا مجاز ڈیلرز کے ذریعے پاکستان منتقل کرنا ہوں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version