Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق، ان کی اہلیہ اور جماعت اسلامی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا

Published

on

Islamabad Police arrested former Senator Mushtaq, his wife and several Jamaat-e-Islami workers

اسلام آباد پولیس نے غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ہمیرہ طیبہ کو حراست میں لے لیا۔

غزہ بچاؤ مارچ کے معاملے پر اسلام آباد کے ایکسپریس چوک میں پولیس کی نفری نے پوزیشن سنبھال لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک میں نہ احتجاج کرنے دیا جائے گا نہ کسی کو کھڑا ہونے کی اجازت ہے۔

ایکسپریس چوک میں پولیس نے احتجاج روکنے کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے، چوک میں قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئیں اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

پولیس نے ایکسپریس چوک پہنچنے والے دو نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، حمیرہ طیبہ کے ساتھ متعدد رضاکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین