Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

حتمی حلقہ بندیوں پر کام شروع، اگلے ہفتے فہرستیں جاری کئے جانے کا امکان

Published

on

The Election Commission has issued a notification for the reinstatement of 3 MNAs of Muslim League-N and one member of the Punjab Assembly

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک اور مرحلہ طے کرلیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی گئیں۔الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کیلئے کام شروع کردیا ہے۔انتخابی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں اگلے ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ملک کے 109 اضلاع سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرائے گئے،الیکشن کمیشن کے دو بینچوں نے اعتراضات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

نئی حلقے بندیوں پر الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر 1324 اعتراضات جمع کرائے گئے تھے۔

‎پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293،بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات وصول ہوئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین