ٹاپ سٹوریز
دو ہزار نومیں جہادیوں نے فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، اس بار پی ٹی آئی حملہ آور ہے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنوں نے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کیا لیکن ایسا پہلی بار ہے کہ کرپشن الزام میں گرفتاری پر کسی جماعت کے کارکن فوج اور اس کی املاک پر بھی حملے کر رہے ہیں۔ راولپنڈی سمیت کئی شہروں سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں جنونی کارکنوں کو فوجی املاک میں گھس کر توڑپھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوجی املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ کی ویڈیوز تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ صحافتی حلقوں نے بھی شیئر کیں۔ جن سے انم ویڈیوز اور احتجاج کی ایک طرح سے تصدیق ہوتی ہے۔ فوجی املاک پر حملوں کے بعد تحریک انصاف کے کسی بڑے رہنما کی جانب سے توڑپھوڑ سے گریز اور فوجی املاک کی جانب رخ نہ کرنے کی اپیل بھی فوری طور پر سامنے نہیں آئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز کو بھارتی میڈیا اور صحافیوں نے بھی شیئر کیا اور پاکستان میں ان مظاہرین کو دکھا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان میں شاید بغاوت کی صورت حال ہے۔
امریکی میڈیا بھی اس سے لاتعلق نہ رہا۔وائس آف امریکا کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کا کیپشن یہ دیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور حامی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی میں واقع پاکستان فوج کے ہیڈ کوارٹر ‘جی ایچ کیو’ میں داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نعرے بازی کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور حامی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راولپنڈی میں واقع پاکستان فوج کے ہیڈ کوارٹر 'جی ایچ کیو' میں داخل ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نعرے بازی کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کر رہے ہیں۔#ImranKhanArrest #GHQ #UrduVOA pic.twitter.com/6K8fxuGNFO
— VOA Urdu (@voaurdu) May 9, 2023
معروف صحافی مبشر زیدی نے بھی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون کو فوج کے ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو کے دروازے کے ساتھ زورآزمائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
General Headquarters Military Rawalpindi pic.twitter.com/F7rCdGVXZ9
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) May 9, 2023
عمران خان کے موقف کی حمایت کرنے والے صحافی اسد طور نے بھی جی ایچ کیو کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اگر عمران خان کی گرفتاری کو منصفانہ نہیں کہا جا سکتا تو اس عمل کا بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔
#EXCLUSIVE: Video claims #PTI protestors entered in corps commander #Lahore house, #PakistanArmy personnel can be seen encircled by PTI protestors and ransacking the premises. pic.twitter.com/tXY43aQVL9
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) May 9, 2023
اے بی این نوز چینل کے ڈائریکٹر نیوز محسن نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ریڈیو پاکستان کے باہر نصب چاغی کے پہاڑ کو جلتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ماڈل پاکستان کے جوہری دھماکوں کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور سٹیشن میں چاغی یادگار کو آگ لگادی #ImranKhanarrested #PTI pic.twitter.com/A3kNRz8DdP
— MOHSIN NAWAZ (@ask_not_why) May 9, 2023
کالم نگارمحمد تقی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پی ٹی آئی کے مشتعل جتھوں کو جی ایچ کیو کی جانب بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، محمد تقین نے لکھا کہ اس سے پہلے دو ہزار نو میں جی ایچ کیو پر جہادیوں نے حملہ کیا اور اس بار تحریک انصاف نے۔
The only other time Pakistan army’s GHQ was breached was when jihadists attacked it in 2009. This time Imran Khan’s PTI runs it over. Incidentally, both are army’s own projects that have gone incredibly wrong pic.twitter.com/tBjEm8UDPZ
— Mohammad Taqi (@mazdaki) May 9, 2023
معروف اور سینئر صحافی شاہین صہبائی نے لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس میں تحریک انصاف کے کارکن گھسنے کی ویڈیو شیئر کی۔
LAHORE CROWDS ATTACK CORPS COMMANDER HOUSE AFTER IMRAN KHAN ARREST. pic.twitter.com/7L1WAP9Zd6
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) May 9, 2023
فرائیڈے ٹائمز نے بھی کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو شیئر کی۔
PTI workers enter corps commanders house in Lahore#PTI #ImranKhanZindabad #ImranKhanarrested #ImranKhanForPakistan pic.twitter.com/YDc1HgN9GQ
— The Friday Times (@TFT_) May 9, 2023
پشاور کے صحافی محمد فہیم نے پنجاب رجمنٹ کے گیٹ پر پتھراؤ اور پتلے نذرآکرنے کی ویڈیو شیئر کی۔
مردان میں پنجاب رجمنٹ کے گیٹ پر پتھرائو
پتلے نظر آتش کردئے pic.twitter.com/9tVrsvXxzh— Muhammad Faheem (@MeFaheem) May 9, 2023
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف زہرفشانی کا موقع ملا اور بھارت کے دفاعی امور کے رپورٹر، ٹی وی نائن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ادتیہ راج کول نے بھی کئی ویڈیوزشیئر کیں اور لکھا کہ فوج کے خلاف ان مظاہروں کو خواتین لیڈ کر رہی ہیں۔
#BREAKING: Pakistan Army HQs – GHQ Rawalpindi under attack by public after Imran Khan’s arrest. Women leading violent protest against Pakistan Army. Mob enters GHQ Rawalpindi. Pakistan Army in a huddle after large scale violence. pic.twitter.com/JqLrD97DnV
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) May 9, 2023
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی