Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کے لیے نام فائنل، اسحاق ڈار وزیر خارجہ، محمد اورنگزیب مشیر خزانہ، خواجہ آصف وزیر دفاع اور عطا تارڑ وزیراطلاعات ہوں گے

Published

on

وفاقی کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی،اسحاق ڈار کو اس بار وزارت کزانہ کی بجائے وزارت خارجہ کا قلمدان دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ جبکہ جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ اور طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے لیے حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب خان کا نام فائنل کیا گیا ہے، وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں اس لیے انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا جائے گا جبکہ شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر کیا جا ئے گا۔

وزارت داخلہ کو سابق نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی دیکھیں گے اور انہیں مشیر داخلہ مقرر کرنے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ خواجہ آصف کو وزیر دفاع،مصدق ملک کو وزیر توانائی،عطا اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعات اور احسن اقبال کو وزیر توانائی و منصوبہ بندی کا قمدان دیا جا رہا ہے۔

چوہدری سالک،طارق بشیر چیمہ، اعظم نذیر تارڑ،ڈاکٹر طارق فضل،حنیف عباسی، شیخ آفتاب کے نام بھی زیر غور ہیں جبکہ کے پی امیر مقام اور سردار یوسف کے نام فائنل ہیں۔

بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر،  جام کمال کابینہ کا حصہ ہوں گے، کھیل داس، انوشہ رحمان بھی وزیر ہوں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین