کھیل
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
اوپنر بلے باز امام الحق نے 50 رنز بنا کر 131 رنز کے مشکل تعاقب میں کامیابی دلوائی اور پاکستان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے جیت گیا۔
پاکستان نے میچ کے فائنل ڈے پر 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 48 رنز سے آغاز کیا،امام الحق نے 25 رنز سے سٹارٹ لیا اور بابر اعظم کی وکٹ گرنے کے بعد بھی پرسکون رہے،بابر اعظم 24 رنز بنا کر پرباتھ جے سوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سعود شکیل بھی 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست 208 رنز بنائے۔
لیفٹ آرم سپنر جے سوریا نے 4 وکٹیں لیں،بابراعظم زبردست جارحانہ کھیل کھیل رہے تھے اور انہوں نے آج کے کھیل کا آغاز پہلی گیند پر باؤنڈی سے کیا لیکن جے سوریا کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
سعود شکیل نے بھی بالرز کو تگنی کا ناچ نچایا لیکن آف سپنر رمیش مینڈس نے انہیں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرادیا، امام الحق نے جے سوریا کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے اپنی 8 ویں ٹیسٹ ففٹی مکمل کی۔ آغا سلمان نے چھکا لگا کر ٹیم کو کامیاب کرایا۔
سعود شکیل نے پہلی اننگز میں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر کے پاکستان کا ٹوٹل 461 آل آؤٹ تک پہنچایا اور ٹیم کو 149 رنز کی برتری دلوائی۔
پاکستان کے سپنرز نعمان علی اور ابرار احمد نے تین تین وکٹیں لے کر سری لنکن ٹیم کو دوسری اننگز میں 279 تک محدود رکھا حالانکہ دھننجایا ڈی سلوا نے 82 رنز سکور کئے۔
ڈی سلوا نے سری لنکا کی پہلی اننگز میں 122 رنز کئے اور سری لنکا کا پہلی اننگز کا مجموعہ 312 رنر تھا لیکن جلد ہی پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ میں واپسی کے بعد پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، دوسرا میچ پیر کے روز کولمبو میں شروع ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی