دنیا

امریکی جنگی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

Published

on

امریکا کا لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں ایک امریکی فوجی اڈے پر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ لڑاکا طیارہ امریکا کے 8 ویں فائٹر ونگ سے منسلک تھا۔ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فضائیہ کی جانب سے ایک بیان میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔
امریکی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ایک ایف 16 طیارہ تربیتی پرواز کے دوران اوسان بیس کے قریب زرعی رقبے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 45 منٹ پر گر کر تباہ ہوا۔

پائلٹ بحفاظت طیارے سے کود گیا اور اسے قریب ترین طبی مرکز میں منتقل کیا گیا۔
مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کو طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھانے کے لیے بھجوایا گیا۔ پائلٹ معمول کی تربیت میں شریک تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
اوسان ایئربیس شمالی کوریا کی سحد کے قریب ترین امریکی اڈاہ ہے، یہ اڈہ شمالی کوریا کی سرحد سے صرف 40 میل ( 64 کلومیٹر) کی دوری پر ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version