Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

برڈ فلو ویکسین کے بہترین نتائج، فرانس ویکسینیشن مہم شروع کرے گا

Published

on

ایویئن انفلوئنزا، جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے، نے پوری دنیا میں پولٹری کی پیداوار کو تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 18 مہینوں میں 200 ملین سے زیادہ پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس یورپی یونین میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک رہا ہے اور اس مہینے کے اوائل سے ملک کے جنوب مغربی حصے میں، خاص طور پر بطخوں میں وبا کا سامنا کر رہا ہے۔

فرانس نے ایک ماہ  مہینے پہلے  80 ملین ویکسینز کا پری آرڈر کیا تھا، جس کی تصدیق فرانسیسی ہیلتھ سیفٹی ایجنسی اے این ایس ای ایس کے حتمی ٹیسٹوں کی بنیاد پر کی جانی تھی۔

وزارت زراعت نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا، ویکسینیشن کے اچھے نتائج نے 2023 کے موسم خزاں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کے لیے بنیاد فراہم کی ہے۔

حکومتیں، اکثر تجارتی پابندیوں کی وجہ سے ویکسینیشن کے استعمال سے گریز کرتی ہیں،وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور انسانوں میں منتقلی سے بچنے کے لیے اب حفاظتی تدابیر اپنانے پر تیزی سے غور کر رہی ہیں۔

فرانس نے دو کمپنیوں، فرانس کی Ceva اینیمل ہیلتھ اور جرمنی کی Boehringher Ingelheim کو بطخوں کے لیے برڈ فلو کی ویکسین تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے۔

یورپی یونین کے کئی دوسرے ممالک ،ہالینڈ ، اٹلی، ترکی سمیت مرغیوں پر ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ نیدرلینڈز میں پہلے نتائج سے معلوم ہوا کہ ٹیسٹ کی گئی ویکسین کارآمد تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین