Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بیرسٹر گوہر تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی، نیاز اللہ نیازی نئے الیکشن کمشنر مقرر

Published

on

بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ عمران خان نے پارٹی کا فیڈرل چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کو بنا دیا۔

نیاز اللہ نیازی نے اس سے قبل دو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے،نیاز اللہ نیازی نے 2009 میں اور 2012 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔

2012 میں رؤف حسن اور حامد خان کے ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن کروایا،اسلام آباد ریجن میں 2012 انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور ریجنز ہیڈ ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

تحریک انصاف نے نئے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی انٹرا پارٹی الیکشن میں ٹیم سربراہی کریں گے۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین