پاکستان

تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت ہو رہی ہے، اٹارنی جنرل

Published

on

اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے جسٹس بابر ستار کے خط پر ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تاثر دیا جارہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت ہورہی ہے،جج صاحب کے خط کی وجہ سے تاثر بن رہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کا غلط تاثر لیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ تاثر ایسا دیا جارہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مداخلت ہورہی ہے،خط لکھنے کا مقصد کوئی مداخلت نہیں،اسلام آباد  ہائیکورٹ کے ایک جج کے خط کا متن سوشل میڈیا پر بھی آیا ہے، ایک جج کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کا مقصد انصاف کی فراہمی سے متعلق ہے۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو میں تعلقات خراب ہیں،پاکستان کو 45 سال سے سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے،ریاست کے کچھ حساس اور اہم معاملات ہوتے ہیں،حساس معلومات میں کمیونی کیشن ضروری ہوتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version