پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف نے بریت کی درخواست دائر کردی

Published

on

توشہ خانہ  ریفرنس میں نوازشریف نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے 23 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت نے منظور کرلی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پراحتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے  ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے۔

توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی، جج ناصر جاوید رانا ے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں ، شارٹ نوٹس کردیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے  23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی، وکیل ارشد تبریز نے کہا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version