Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جواز بنتا ہوا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رعایت نہیں ہوگی، رانا ثناء اللہ

Published

on

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر جواز بنتا ہوا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔حکومت کی طرف سے ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی،جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا،جوحرکتیں انہوں نے کی ہیں اس سے ان کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی ضمانتیں منظور ہونے کے فیصلوں کے بعد ردعمل میں کہا کہ اسلام آباد پولیس اور رینجرز عدالت میں موجود ہیں،سہولت کاری کے طریقے ایجاد ہورہے ہیں،عدالت کے فیصلے ہوتے ہوئے ہم عمران کے خلاف کارروائی کرینگے،قانون کے مطابق ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس طرح کےعدالتی فیصلوں کی مثال نہیں ملتی،جو حرکتیں انہوں نے کی ہیں اس سے ان کا چہرہ سامنے آ گیاہے،فیصل آباد سے جو لوگ میرے گھر آئے مجھے ان کا گھر معلوم نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین