کھیل
رونالڈو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی، میسی کا دوسرا نمبر
سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے۔
فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے پچھلے سال مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر النصر کو جوائن کیا تھا۔ رونالڈو نے اس سال 136 ملین ڈالر کمائے، اس طرح ان کی کھیل سے سالانہ کمائی میں 75 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔
رونالڈو نے 2025 تک النصر کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے اورمیڈیا نے اندازہ لگایا تھا کہ ان کا النصر کے ساتھ معاہدہ 220 ملین ڈالر کا ہے۔
پی ایس جی کے ساتھ کھیلنے والے میسی دوسرے نمبر ہیں جب کی کھیل سے کمائی 130 ملین ڈالر رہی جبکہ اسی کلب سے فرانس کے کپتان کھیلتے ہیں ان کی کمائی 120 ملین ڈالر ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔پی ایس قطر سپورٹس انویسٹمنٹ کی ملکیت ہے۔
لاس اینجلس لیکرز باسکٹ بال کھلاڑی لی بورن جیمز 119 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور میکسیکو کے باکسر الواریز 110 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔