Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سمندری طوفان، پاک فوج نے 60442افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا

Published

on

پاک آرمی کی جانب سے 73,843میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے

سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ساحلی پٹی کے نزدیک آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے،پاک فوج نے رات گئے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،82 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،اب تک کے اعداد شمار کے مطابق 73,843 میں سے 60,442 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،پاک فوج کی طرف سے ٹھٹھہ میں 9, سجاول اور بدین میں مزید 14، 14 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے،کور کمانڈر کراچی کی ریسکیو عمل کو ہر حال میں آج رات میں مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں،اگلے 72 گھنٹوں تک رینجرز اور فوجی دستوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے،کور کمانڈر کراچی کے مطابق فیلڈ میں تعینات فوجی اہلکار، سول انتظامیہ کے تعاون سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی بھرپور مدد کریں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین